بھارت میں مذاکرات کے حق میں اٹھنے والی آوازیں خوش آئند ہیں؛ ترجمان دفترِ خارجہ

ترجمان دفترِ خارجہ نے بھارت میں مذاکرات کی حمایت میں اٹھنے والی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے بھارتی حکومت کے جواب کا انتظار ظاہر کیا ہے۔ دفترِ خارجہ نے ایرانی طیارے سے متعلق سی بی ایس کی رپورٹ کو بھی گمراہ کن قرار دے دیا۔

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ؛ مجموعی قومی ذخائر 21 ارب 33 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی قومی ذخائر کی مالیت 21 ارب 33 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عباس عراقچی نے یو اے ای کو ایران مخالف کارروائیوں میں براہِ راست ملوث قرار دے دیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے متحدہ عرب امارات کو ایران مخالف سرگرمیوں میں براہِ راست ملوث قرار دیتے ہوئے اپنی پالیسی پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے امریکی غنڈہ گردی کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینکنے پر بھی زور دیا۔